لیبک یا نصراللہ کے نعروں سے 23 فروری گونج اٹھے گا لبنان، حزب اللہ کے سربراہوں کی تشیع جنازے کی تیاری پوری
شہید سید حسن نصراللہ اور شہید سید ہاشم صفی الدین کی تشیع جنازہ سے متعلق منتظم کمیٹی نے آج اعلان کیا ہے کہ ان کی آخری رسومات اتوار تئیس فروری کو ایک بجے دن میں شروع ہو جائیں گی۔
سحرنیوز/عالم اسلام: شہید سید حسن نصراللہ اور شہید سید ہاشم صفی الدین کی تشیع جنازہ سے متعلق منتظم کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ تئیس فروری کا دن ایک ایسا دن ہو گا جسے دنیا بھر کے حریت پسند لوگ کبھی فراموش نہیں کریں گے۔ اس کمیٹی نے اعلان کیا کہ حزب اللہ لبنان کے ان دو شہید سربراہوں کی تشیع جنازہ میں وسیع پیمانے پر شرکت کئے جانے کی تیاری ہو گئی ہے اور ان رسومات میں لبنان کے صدر اور پارلیمانی اسپیکر بھی شرکت کریں کریں گے جبکہ ایران کے اعلی حکام بھی تشییع جنازہ میں شریک ہوں گے۔
اس درمیان شہید سید حسن نصراللہ کے بیٹے سید محمد مہدی نصراللہ نے ایک پیغام میں اپنے والد کی تشیع جنازہ میں وسیع پیمانے پر شرکت کئے جانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ تشیع جنازہ میں بھرپور شرکت شہید حسن نصراللہ سے عشق و لگاؤ کے عملی اظہار کا موقع ہے ۔ انھوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں شہید حسن نصراللہ کے عقیدت مندوں سے اپیل کی کہ وہ اتوار کے دن تشیع جنازہ میں شرکت کریں اس لئے کہ یہ دن لیبک یا نصراللہ کے ساتھ تجدید عہد کا دن ہے۔