Feb ۲۳, ۲۰۲۵ ۰۹:۱۹ Asia/Tehran
  • شہید استقامت سیدحسن نصراللہ کی تشییع جنازہ، مختلف ممالک سے وفود کی بیروت آمد کا سلسلہ جاری

شہید مقاومت حسن نصراللہ کی تشییع جنازہ میں شرکت کے لئے مختلف ممالک سے وفود کی بیروت آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: حزب اللہ لبنان نے شہید مقاومت سید حسن نصراللہ کی تشییع جنازہ آج اتوار تیئیس فروری کے روز کرنے کا اعلان کیا ہے۔ حزب اللہ کے اس اعلان کے بعد دنیا کے مختلف ممالک سے سرکاری اور غیر سرکاری وفود شرکت کے لئے بیروت پہونچنا شروع ہوگئے ہيں۔ اس سلسلے میں ایران، یمن، عراق، تیونس، موریتانیہ اور ترکیہ سمیت مختلف ممالک کے سرکاری وفود بیروت پہنچے ہیں تاکہ شہید سید حسن نصر اللہ اور سید ہاشم صفی الدین کے جنازے میں شرکت کرسکیں۔
شہید حسن نصراللہ کی تشییع جنازہ میں شرکت کے لئے ایرانی پارلیمنٹ کے سربراہ قالیباف کی قیادت میں ایرانی وفد بیروت جائے گا۔ ایرانی پارلیمنٹ کے رکن سلیمی نے کہا ہے کہ ایرانی حکومت نے اعلی سطحی سرکاری وفد جلوس جنازہ میں شرکت کے لئے بھیجنے کا اعلان کیا ہے جس میں ایران کے وزیر خارجہ سمیت دیگر اعلی حکام بھی شرکت کر رہے ہيں۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر قالیباف کے وفد میں ایرانی پارلیمنٹ کے دیگر اراکین بھی شامل ہوں گے۔ادھریمن کا ایک وفد بھی حزب اللہ کے شہید سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ اور ان کے نائب شہید سید ہاشم صفی الدین کی نماز جنازہ میں شرکت کے لیے بیروت پہنچا ہے۔
میڈیا نے ان مناظر کی تصاویر بھی جاری کی ہیں جن میں مختلف ممالک کے سرکاری وفود کو بیروت کے رفیق الحریری بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچتے ہوئے دکھایا گیا ہے، جہاں وہ سید حسن نصر اللہ اور سید ہاشم صفی الدین کے جنازے میں شرکت کے لیے پہنچے ہیں۔

ٹیگس