Jul ۱۶, ۲۰۲۵ ۰۸:۰۲ Asia/Tehran
  • ایران اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کی ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے وزرائے خارجہ نے چین کے شہر تیانجین میں باہمی ملاقات کے دوران مختلف مسائل پر تبادلۂ خیال کیا ہے۔

سحرنیوز/پاکستان: اسلام آباد سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اور پاکستانی وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کے درمیان یہ ملاقات چین کے شہر تیانجین میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کی سائیڈ لائن پر ہوئی۔ اس ملاقات میں فریقین نے مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کا جائزہ لینے کے علاوہ ایران کے خلاف صیہونی حکومت کی حالیہ جارحیت پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔ پاکستانی وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے اسلامی جمہوریہ ایران کی قوم اور حکومت کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی اور خطے میں امن و امان پر تاکید کی۔ اسحاق ڈار نے مذاکرات اور سفارت کاری کو خطے میں پائیدار امن کے قیام اور کشیدگی میں کمی لانے کی واحد راہ حل قرار دیا۔ 

ٹیگس