اسرائیلی دہشتگردوں کا فلسطینی پناہ گزیں کیمپ پر وحشیانہ حملہ، کئی شہید اور زخمی
پندرہ مہینوں تک غزہ میں خون خرابہ کرنے کے بعد ان دنوں صیہونی حکومت فلسطین کے مغربی کنارے میں خون کی ہولی کھیلنے میں مصروف ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: فلسطین کی وفا نیوز ایجنسی نے وزارت صحت کے حوالے سے بتایا ہے کہ صیہونی دہشتگردوں نے مغربی کنارے میں اپنی جارحیت کے دوران مزید چار فلسطینی نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ چار میں سے تین نوجوان مشرقی طولکرم کے علاقے نورشمس پناہ گزیں کیمپ میں صیہونی دہشتگردوں کی براہ راست فائرنگ کا نشانہ بنے اور صیہونی ان کے جنازوں کو لواحقین کے حوالے کرنے سے گریز کر رہے ہیں۔
![](https://media.sahartv.ir/image/4c92efc9707e672kyef_800C450.jpg)
شہدا کی عمر بائیس سے چالیس سال کے درمیان بتائی گئی ہے۔ صیہونی دہشتگرد اپنی حالیہ جارحیت کےدوران صرف طولکرم کے علاقے میں گیارہ فلسطینی نوجوانوں کو شہید کر چکے ہیں۔ ان شہیدوں ایک حاملہ خاتون سمیت میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔ صیہونی دہشتگردوں نے ایک نوجوان کو نابلش شہر کے الشرقیہ علاقے میں گولی مار کر شہید کیا۔
![](https://media.sahartv.ir/image/4c92b6239c93e12kyeg_800C450.jpg)
بعض ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ صیہونی دہشتگرد اس بار اپنی جارحانہ پالیسیوں کو اور زیادہ سخت کرتے ہوئے فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار کرنے سے زیادہ ان کی جان لینے کے درپے ہیں۔