یمنی قوم کی شجاعت دیکھ دنیا حیران، امریکا اور اسرائیل سے مقابلے کے لئے تیار، فلسطین کی حمایت میں پھر ہوئے مظاہرے
یمنی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ امریکہ اور صہیونی حکومت کی جانب سے کسی قسم کا حملہ ہونے کی صورت میں یمنی فوج ملک کے دفاع کے لئے مکمل تیار ہے۔اس دوران یمن میں ایک بار پھر یمن کے مختلف شہروں میں فلسطین کی حمایت میں مظاہرے کئے گئے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: یمنی وزیر دفاع محمد ناصر العاطفی نے فلسطین کی حمایت میں مظاہرہ کرنے والے دسیوں ہزار کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمنی مسلح افواج امریکہ اور صیہونی حکومت کا مقابلہ کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔دارالحکومت صنعا میں فلسطین کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے لیے ہونے والے بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے یمن کے وزیردفاع میجر جنرل العاطفی نے کہا کہ یمنی مسلح افواج عبدالملک الحوثی کے حکم کے مطابق امریکہ اور اسرائیلی حکومت کے خلاف کارروائی کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم اللہ کے فضل سے اپنے بھائیوں کی حمایت میں اور فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کو روکنے کے لیے دشمنوں پر تباہ کن حملے کریں گے۔

قبل ازیں دسیوں ہزار یمنی عوام نے ایک بار پھر غزہ کی حمایت میں سڑکوں پر نکل کر فلسطینیوں کی حمایت اور صیہونی حکومت اور امریکہ کے خلاف شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔دسیوں ہزار یمنی عوام غزہ اور فلسطینی مزاحمت کی حمایت میں دارالحکومت صنعا کے ساتھ ساتھ مختلف شہروں منجملہ "صعدہ" میں سڑکوں پر نکل کر غاصب حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔یمنی مظاہرین نے غزہ سے فلسطینیوں کی زبردستی بے دخلی کے امریکی منصوبے کے خلاف شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔اس موقع پر مظاہرین نے فلسطین اور یمن کے جھنڈے لہرائے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ میں جبری نقل مکانی کے منصوبے کی مذمت میں نعرے لگائے۔

یمن کی انصار اللہ کے سربراہ عبدالمک الحوثی نے بھی کہا کہ فلسطینی عوام کو ان کی سرزمین سے بے دخل کرنے کا امریکی منصوبہ ایک غاصبانہ اقدام ہے جسے مزاحمتی محاذ کامیاب ہونے نہیں دے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ غزہ کے عوام کو جبری طور پر بے دخل کرنے کا امریکی منصوبے پر اگر عمل کیا گیا تو یمنی فوج کے ہتھیار اس منصوبے کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہيںانہوں نے مزید کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ ایک مجرم اور بے ہودہ گوئی کا عادی شخص ہے، جو احمقوں کی جنت میں رہتا ہے۔