Dec ۱۴, ۲۰۲۲ ۱۵:۴۱ Asia/Tehran
  • رہبر انقلاب اسلامی کا مولوی عبدالواحد ریگی کی شہادت پر تعزیتی پیغام

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان کے مشہور اہل سنت عالم دین اور خاش شہر کی مسجد امام حسین (ع) کے امام جماعت مولوی عبدالواحد ریگی کے اغوا اور شہادت کے ناگوار سانحے پر اپنے تعزیتی پیغام میں حکام کی جانب سے ذمہ دار مجرم عناصر کے بارے میں تحقیقات اور انھیں قرار واقعی سزا دیئے جانے کی ضرورت پر تاکید فرمائی ہے۔

سحرنیوز/کلام رہبر: رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان کے مشہور اہل سنت عالم دین اور خاش شہر کی مسجد امام حسین (ع) کے امام جماعت مولوی عبدالواحد ریگی کی شہادت پر اپنے تعزیتی پیغام میں ‌فرمایا ہے کہ مولوی عبد الواحد ریگی کو اغوا اور شہید کرنے والے مجرم غنڈوں نے اس خیرخواہ عالم دین کا خون بہا کر وحشیانہ ترین جرم کا ارتکاب کیا جبکہ یہ مجرم وحشی، اغیار کے ایسے آلہ عناصر ہیں جو ہماری ہم وطن بلوچ قوم اور ساری ایرانی اقوام کے اتحاد کے دشمنوں کی خدمت کر رہے ہیں۔
آپ نے فرمایا کہ ایرانی حکام کی ذمہ داری ہے کہ ان وحشی مجرم عناصر کو قرار واقعی سزا کے لئے پوری کوشش بروئے لائیں۔
واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں صلح و آشتی اور اتحاد و بھائی چارے کی فضا کو برقرار رکھنے کے لئے رہبر انقلاب اسلامی کی جانب سے علما کا ایک وفد ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان بھیجا گیا تھا جس کا مولوی عبد الواحد نے والہانہ استقبال کرتے ہوئے صوبے سیستان و بلوچستان کے عوام کی نمائندگی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ اپنی وفاداری اور یکجہتی کا اعادہ کیا تھا۔ ان کا یہی عمل ایران دشمن عناصر کو پسند نہیں آیا، جس کے بعد دشمن کے آلہ کار دہشتگرد اور مجرم عناصر نے انہیں اغوا کرکے انہیں شہید کردیا۔

ٹیگس