یمن میں آل سعود کے جرائم جاری
Aug ۲۷, ۲۰۱۵ ۱۲:۱۳ Asia/Tehran
-
یمن میں آل سعود کے جرائم
یمن پر آل سعود کے تازہ ترین حملوں میں کئی افراد شہید اور زخمی ہو گئے ہیں
العالم ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی لڑاکا طیاروں نے یمن کے دارالحکومت صنعا کے مضافاتی علاقے قاع القیضی پر بمباری کر کے دو خواتین سمیت تین شہریوں کو شہید کردیا ہے-جارح سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے صنعا کے جبل نقم، دارالریاسہ اورجبل النھدین علاقوں کو بھی نشانہ بنایا جس میں کئی یمنی شہری زخمی ہوگئے-
دوسری جانب یمنی فوج نے آل سعود کے حملوں کے جواب میں سعودی عرب کے جیزان علاقے میں ایک بجلی گھر کو نشانہ بنایا اور اسے تباہ کر دیا- یمنی فوج کے بیان کے مطابق یہ کارروائی بدھ کو انجام دی گئی -
آل سعود، گذشتہ چھبیس مارچ سے یمن کے مستعفی اورمفرور صدرعبد ربہ منصور ہادی کی اقتدار میں دوبارہ واپسی سمیت خاص مقاصد کے حصول کے لئے اس ملک کے بے گناہ عوام کو نشانہ بنائے ہوئے ہے-
اس وقت آل سعود ، یمن کی دلدل میں بری طرح پھنس چکی ہے جبکہ اب تک اپنا کوئی مقصد حاصل نہیں کر سکی ہے-