لبنان میں حزب اللہ کی حمایت میں بڑے پیمانے پر ریلی
Sep ۰۵, ۲۰۱۵ ۱۱:۲۳ Asia/Tehran
لبنان میں دسیوں ہزار افراد نے ریلی نکال کر حزب اللہ کی حمایت کا اعلان کیا ہے
موصولہ رپورٹوں کے مطابق دسیوں ہزار لبنانیوں نے جمعے کو دارالحکومت بیروت میں ریلی نکال کر تکفیری و صیہونی دشمنوں کے مقابلے میں حزب اللہ کی حمایت کا اعلان کیا اور ملک میں بد عنوانی کے خلاف جدوجہد پر تاکید کی-لبنان کی آزاد قومی پارٹی کے سربراہ جنرل ریٹائرڈ میشل عون کی اپیل پر اس پارٹی کے ہزاروں کارکن بیروت میں اکٹھا ہوئے اور انہوں نے حزب اللہ اور میشل عون کی حمایت کا اعلان کیا-
بیروت میں نکالی جانے والی اس ریلی کے شرکاء نے جو اپنے ہاتھوں میں حزب اللہ، تحریک امل، اور لبنانی فوج کے پرچم اٹھائے ہوئے تھے، لبنان میں صدر کا انتخاب براہ راست عوامی ووٹوں سے کرائے جانے ، انتخابی قوانین کی منظوری، آبادی کے لحاظ سے منصفانہ پارلیمانی انتخابات کے انعقاد، اور ملک کے نظم و نسق میں تمام لبنانیوں کو شامل کئے جانے کا مطالبہ کر رہے تھے-
ریلی کے شرکاءصفائی اور بجلی و پانی جیسے مسائل سمیت لبنان میں بحران کا سلسلہ ختم کئے جانے پر تاکید کر رہے تھے-