شام، یمن اور لیبیا کے بحران کے حل پر زور
Sep ۱۵, ۲۰۱۵ ۱۵:۰۰ Asia/Tehran
عراق کے وزیر خارجہ نے شام، یمن اور لیبیا کے بحران کے حل کے لئے ٹھوس اقدامات انجام دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
السومریہ خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیر خارجہ ابراہیم جعفری نے عمان کے وزیر خارجہ یوسف بن علوی سے ملاقات میں شام، یمن اور لیبیا کے بحران کے حل کے لئے ٹھوس اقدامات انجام دینے کی ضرورت پر زور دیا۔عراقی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اس خطے خصوصا شام، یمن اور لیبیا میں بحران جاری رہنے سے دہشت گردی مزید پھیلے گی۔ ابراہیم جعفری نے کہا کہ خطے میں اب دہشت گردوں کی ایک نئی نسل سامنے آچکی ہے جو ماضی کی نسبت زیادہ وحشیانہ مظالم کی مرتکب ہوتی ہے۔
ابراہیم جعفری نے بغداد میں عمان کا سفارت خانہ کھولے جانے پر بھی تاکید کی۔ عراق اور عمان کے وزرائے خارجہ نے اس ملاقات میں دو طرفہ تعلقات میں توسیع کے طریقوں کا بھی جائزہ لیا۔