Sep ۱۹, ۲۰۱۵ ۱۴:۴۹ Asia/Tehran
  • یمن میں سفیرکی رہائش گاہ پربمباری،عمان کاسخت ردعمل
    یمن میں سفیرکی رہائش گاہ پربمباری،عمان کاسخت ردعمل

عمان نے یمن میں اپنے ملک کے سفیر کی رہائش گاہ پرسعودی عرب کے جنگی طیاروں کی بمباری کی شدید مذمت کی ہے-

عمان کی وزارت خارجہ نے ہفتے کے روزایک بیان میں یمن کے دارالحکومت صنعا میں اپنے سفیرکی رہائش گاہ پر سعودی عرب کے ہوائی حملے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اس کی مذمت کی اور اقوام متحدہ سے اپیل کی ہے کہ اس سے پہلے کہ یمن کی جنگ علاقے کی سلامتی کے لیے ایک خطرے میں تبدیل ہو جائے، اسے ختم کرانے کے لیے ضروری اقدامات انجام دے-

عمان کی وزارت خارجہ نے اسی طرح یمن کے تمام فریقوں سے اپیل کی ہے کہ وہ یمن میں امن و استحکام کی بحالی کے لیے اختلافات کو دورکرنے کی ضرورت کو سمجھیں-

واضح رہے کہ عمان علاقے کا واحد عرب ملک ہے کہ جس نے یمن پرجارحیت میں آل سعود حکومت کا ساتھ نہیں دیا ہے-

ٹیگس