Sep ۲۳, ۲۰۱۵ ۰۸:۲۷ Asia/Tehran
  • اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون
    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون

اقوام متحدہ نے یمن کی جنگ میں الجھے تمام فریقوں سے اپیل کی ہے کہ وہ عام شہریوں کو نقصان پہنچانے سے گریز کریں۔

شن ہوا نیوز ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے اپنے ایک بیان میں اس بات پر افسوس کا اظہار کیا ہے کہ عام شہری ہی جنگ یمن میں بھینٹ چڑھ رہے ہیں۔

انہوں نے جنگ یمن میں مزید شدت اور مختلف شہروں میں بنیادی تنصیبات اور رہائشی علاقوں کی تباہی و بربادی کے بارے میں سخت متنبہ کیا ہے۔
بان کی مون نے اس بیان میں جنگ یمن میں عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے فریقوں کو قرار واقعی سزا دیئے جانے کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے  تین سعودی، دو امریکی اور ایک برطانوی شہری کو رہائی دلانے پر یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصاراللہ کی کوششوں کو سراہا ہے۔
انہوں نے یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصاراللہ کے اس اقدام کو خطے میں کشیدگی کم کرنے اور بحران یمن کے پرامن حل کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیا۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے جنگ یمن کے تمام فریقوں سے ایک بار پھر اپیل کی کہ وہ عالمی ادارے کے خصوصی ایلچی "اسماعیل ولد الشیخ احمد" کے ساتھ بھرپور تعاون کریں تاکہ یمن کے بحران کو سیاسی طریقے سے حل کیا جاسکے۔
قابل ذکر ہے کہ چھبیس مارچ سے جاری سعودی حکومت اور اس کے اتحادیوں کے وحشیانہ حملوں میں ہزاروں یمنی شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں اور مشرق وسطی کے اس عرب اور اسلامی ملک کی بنیادی تنصیبات کو زبردست نقصان پہنچا ہے۔

ٹیگس