Sep ۲۳, ۲۰۱۵ ۱۳:۵۵ Asia/Tehran
  • بیروت: ایرانی سفارت خانے پر حملے کا ملزم گرفتار
    بیروت: ایرانی سفارت خانے پر حملے کا ملزم گرفتار

لبنان کے سیکورٹی اداروں نے ایرانی سفارت خانے پر حملے میں ملوث ایک دہشت گرد کو گرفتار کرلیا ہے۔

ارنا کے مطابق تکفیری دہشت گرد گروہ عبداللہ عزام سے تعلق رکھنے والے اس شخص کا تعلق شام سے بتایا جاتا ہے۔
سعودی دہشت گرد ماجد الماجد کی سرکردگی میں قائم القاعدہ کی ایک شاخ عبداللہ عزام گروپ نے انیس نومبر دوہزار تیرہ کو بیروت میں ایران کے سفارت خانے کو خودکش حملوں کا نشانہ بنایا تھا۔
دہشت گردی کی اس کاروائی میں ایران کے ثقافتی قونصلر حجت الاسلام ابراہم انصاری سمیت تیئیس افراد شہید اور ایک سو ساٹھ سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔
بعد ازاں دہشت گرد گروپ عبداللہ عزام کا سرغنہ ماجد الماجد بیروت کے ایک فوجی استپال میں مشکوک طریقے سے ہلاک ہوگیا اور اس کی لاش سعودی حکام نے اپنی تحویل میں لی تھی۔
اس رپورٹ کے مطابق لبنان کے پبلک سیکورٹی کے ادارے نے اپنے بیان میں اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرفتار ہونے والے دہشت گرد نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر ایران کے سفارت خانے کے سامنے ہونے والے بم دھماکے میں استعمال ہونے والی گاڑی شام سے لبنان منتقل اور اس حملے کے لئے دہشت گردوں کو مالی معاونت فراہم کی تھی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اس دہشت گرد کو ضروری تفتیش مکمل ہونے کے بعد مزید کاروائی کی غرض سے عدالت کے حوالے کردیا گیا ہے جبکہ اس کی دیگر ساتھیوں کو گرفتار کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

ٹیگس