یمنی فوج کے میزائل حملے میں سعودی عرب کا ایک فوجی کمانڈر ہلاک
Sep ۲۶, ۲۰۱۵ ۰۹:۴۱ Asia/Tehran
یمنی فوج کے میزائل حملے میں سعودی عرب کا ایک سینیئر کمانڈر اور اس کے دو ساتھی ہلاک ہوگئے ہیں۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کے دن یمن کی فوج نے سعودی عرب کے سرحدی علاقے پر میزائل حملہ کیا جس کے نتیجے میں سعودی عرب کا سرحدی کمانڈر کرنل حسن غشوم عقیلی ہلاک ہوگیا۔ اس حملے میں اس کے دو ساتھی بھی ہلاک ہو گئے۔واضح رہے کہ سعودی عرب نے خطے کے نو عرب ممالک کے اتحاد کے ساتھ چھبیس مارچ سے یمن پر اپنے وسیع حملے شروع کر رکھے ہیں۔ سعودی عرب یمن کے مفرور سابق صدر عبد ربہ منصور ہادی کو دوبارہ اقتدار میں لانا اور یمن کے انقلابیوں کی طاقت کمزور کرنا چاہتا ہے۔
سعودی عرب کے اتحاد میں عمان شامل نہیں ہے۔ یمن پر سعودی عرب کے حملوں میں اب تک ہزاروں یمنی شہری شہید اور زخمی ہو چکے ہیں جن میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔ ان حملوں کی وجہ سے کئی ہزار افراد بے گھر ہوئے ہیں اور اس ملک کی اسّی فیصد بنیادی تنصیبات تباہ و برباد ہو گئی ہیں۔