مسجد ابراہیمی کو فلسطینیوں کے لئے بند کردیا گیا
Sep ۲۸, ۲۰۱۵ ۲۱:۳۹ Asia/Tehran
صیہونی حکومت نے مسجد ابراہیمی کو فلسطینیوں کے لئے بند کردیا ہے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت نے پیر کے دن اعلان کیا کہ غرب اردن کے شہر الخلیل میں واقع مسجد ابراہیمی رواں ہفتے کے دوران منگل اور بدھ کے دن فلسطینیوں کے لئے بند رہے گی۔ادھر فلسطین کی دینی امور و اوقاف کی وزارت نے صیہونی حکومت کے اس فیصلے کے رد عمل میں ایک بیان جاری کیا ہے۔
اس بیان میں تمام متعلقہ اداروں سے کہا گیا ہے کہ مسجد ابراہیمی کی آزادی اور مسلمانوں کے مذہبی مقامات پر ہونے والے حملوں کو رکوانے کے لئے فوری اقدام کیا جائے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ صیہونی حکومت کے جارحانہ اقدامات کا مقصد مقدس مقامات کے اسلامی تشخص کو تبدیل کرنا اور ان مقامات سے مسلمانوں کو باہر نکالنا ہے۔
اطلاعات کے مطابق ڈیڑھ ہزار صیہونی فوجی اہلکار مسجد ابراہیمی اور اس کے اطراف میں تعینات ہیں۔ مسجد ابراہیمی الخلیل شہر کے پرانے حصے میں واقع ہے جس پر صیہونیوں کا قبضہ ہے اور وہاں تقریبا" چار سو انتہا پسند صیہونی آباد ہیں۔