جارح ملکوں کا ڈٹ کر مقابلہ کررہے ہیں،تحریک انصاراللہ
Oct ۱۶, ۲۰۱۵ ۱۷:۱۰ Asia/Tehran
تحریک انصاراللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے کہا ہےکہ یہ تحریک جارحین کے مقابل ڈٹی رہے گی۔
پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاراللہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب، یمن میں کوئی بھی ھدف حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب خواہ شمال میں ہو یا جنوب میں ایک کمزور یمن چاہتا ہے لیکن یمن کے عوام جارحیت کو مسترد کرتے ہوئے اس کے خلاف ڈٹے رہیں گے۔
محمد عبدالسلام نے کہا کہ بیرونی انٹلیجنس ایجنسیاں بالخصوص امریکی سی آئی اے یمن میں القاعدہ کی سرپرستی کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یمن کی فوج نےسعودی عرب کے ہر قسم کے حملوں کے باوجود اپنی میزائلی توانائی کا تحفظ کیا ہے اور اس کے پاس ایسے ہتھیار ہیں جو ابھی تک اس نے استعمال نہیں کئے ہیں۔