Oct ۲۲, ۲۰۱۵ ۱۸:۰۴ Asia/Tehran
  • عراق میں صیہونی حکومت کے  ایک بڑے  فوجی افسر کی گرفتاری
    عراق میں صیہونی حکومت کے ایک بڑے فوجی افسر کی گرفتاری

عراق میں داعش کے خلاف ایک آپریشن میں ایک کرنل رینک کے اسرائیلی فوجی افسر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

عراقی ذرائع سے ملنے والی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شہر الرمادی میں عوامی رضا کارفورس کے جوانوں نے داعش کے خلاف ایک آپریشن میں صیہونی حکومت کے کرنل رینک کے ایک سینئر فوجی افسر کو گرفتار کرلیا ہے۔

مذکورہ اسرائیلی فوجی کرنل، فوجی مشیر کے طور پر داعش کے لئے کام کرتا تھا۔ ہمارے نمائندے نے مڈل ایسٹ پنورما کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ اسرائیلی فوج کی جولانی بریگیڈ کے اسپیشل سیل سے تعلق رکھنے والے کرنل "یوسی ایلن شاہاک" کو سنیچر کے دن شہر الرمادی میں داعش کے دہشت گردوں کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔

عراقی ذرائع نے بتایا ہے کہ مذکورہ اسرائیلی فوجی افسر سے متعلقہ اداروں نے تفتیش شروع کردی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ عراق کے شہر الرمادی میں اسرائیلی فوجی کرنل کو داعش کے دہشت گردوں کے ہمراہ ایسی حالت میں گرفتار کیا گیا ہے کہ اس سے پہلے اس طرح کی رپورٹیں ملتی رہی ہیں کہ داعش کو صیہونی حکومت کی مکمل حمایت حاصل ہے اور اسرائیل کی فوج، سیکورٹی اداروں اور انٹیلیجنس سروس کے افراد داعش کی صفوں میں موجود ہیں۔

ٹیگس