Oct ۲۴, ۲۰۱۵ ۱۸:۲۸ Asia/Tehran
  • صیہونی حکومت کے وحشیانہ جرائم کی مذمت
    صیہونی حکومت کے وحشیانہ جرائم کی مذمت

یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصاراللہ کے سربراہ نے بے گناہ فلسطینی عوام کے خلاف صیہونی حکومت کے وحشیانہ جرائم کی مذمت کی ہے۔

یمن کے المسیرہ ٹی وی کے مطابق عوامی انقلابی تحریک انصاراللہ کے سربراہ عبدالمک بدرالدین الحوثی نے سنیچر کو دارالحکومت صنعا میں عزاداران شہدائے کربلا کے ایک اجتماع سے خطاب میں سرزمین فلسطین میں جعلی صیہونی حکومت کی تشکیل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکا ہمارے علاقے پر حکومت کرتا ہے اور صیہونی حکومت فلسطینی عوام کے خلاف بدترین جرائم کا ارتکاب کرتی ہے ۔

انھوں نے صیہونی حکومت کے جرائم پر عالمی برادری کی خاموشی اور بین الاقوامی اداروں کے بے حسی کو قابل افسوس بتایا۔

عبدالملک الحوثی نے کہا کہ اس وقت اسلامی دنیا اور خاص طور پر عرب خطے میں جو کچھ ہورہا ہے وہ امت اسلامیہ کے لئے بہت دردناک اور موجودہ دنیا کے تلخ ترین حقائق ہیں ۔

یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصاراللہ کے سربراہ نے کہا کہ ہمارا علاقہ ایسے خطے میں تبدیل ہوگیا ہے جہاں جو بھی چاہتا ہے تخریب کاری شروع کردیتا ہے۔ انھوں نے خطے میں امریکی افواج کی موجودگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکا دنیا کے اس کونے سےیہاں اس لئے آتا ہے کہ غارتگری کرے، تسلط جمائے، مسلم اقوام کی توہین کرے اور ان کی آزادی اور عزت و وقار کو مجروح کرے۔

یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصاراللہ کے سربراہ عبدالمک الحوثی نے کہا کہ اس ناگوار صورتحال پر ، ہاتھ پر ہاتھ رکھ کے خاموش نہیں بیٹھا جاسکتا ۔ انھوں نے کہاکہ یہ ہمارا فرض ہے کہ اس صورتحال کے علل و اسباب کا پتہ لگائیں اور اس کا علاج کریں ۔

ٹیگس