Oct ۲۶, ۲۰۱۵ ۱۵:۵۵ Asia/Tehran
  • بحران شام کے پرامن حل کی ضرورت پر تاکید
    بحران شام کے پرامن حل کی ضرورت پر تاکید

روس اور عمان نے بحران شام کے پرامن حل کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

خبر رساں ایجنسی اتار تاس کے مطابق روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاؤرف اور عمان کے وزیر خارجہ یوسف بن علوی نے بحران کے شام کے بارے میں ایک دوسرےسے ٹیلی فون پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ عمان کی درخواست پر ہونے والی اس ٹیلی فونی بات چیت میں دونوں ملکوں کے وزارائے خارجہ نے بحران شام کے پر امن حل کی ضرورت پر زور دیا۔


روس اور عمان کے وزارائے خارجہ نے یہ بات زور دیکر کہی کہ بحران شام کو تیس جون دوہزار بارہ کے جنیوا اعلامیہ کی بنیاد پر سیاسی طریقے سے حل کیا جاسکتا ہے۔ روس کی وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے شام کی تازہ ترین صورتحال کا بھی جائزہ لیا اور دہشت گردوں کے خلاف ٹھوس کارروائی کی ضرورت پر تاکید کی۔


عمان اور روس کے وزرائے خارجہ نے علاقائی بحرانوں کے حل کی غرض سے ماسکو اور مسقط کے درمیان تعاون کی راہوں کا بھی جائزہ لیا۔

ٹیگس