Oct ۳۰, ۲۰۱۵ ۱۹:۳۷ Asia/Tehran
  • آیت اللہ نمر کی سزائے موت پر علمدرآمد، آل سعود کی نابودی کے مترادف ہوگا
    آیت اللہ نمر کی سزائے موت پر علمدرآمد، آل سعود کی نابودی کے مترادف ہوگا

خلیج فارس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ نے کہا ہے کہ اگر آیت اللہ شیخ باقر نمر کوپھانسی دی گئی تو آل سعود حکومت کی نابودی کی الٹی گنتی شروع ہوجائے گی۔

واشنگٹن میں خلیج فارس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ علی الاحمد نے تسنیم نیوزایجنسی سے اپنے انٹرویو میں کہا کہ سعودی عرب کےمعروف مذہبی اور سیاسی رہنما آیت اللہ شیخ باقرنمر کوسنائی گئی سزائے موت ایک سیاسی فیصلہ ہے۔


انہوں نے کہا کہ اس فیصلے کی توثیق سے یہ ثابت ہوجاتاہے کہ سعودی حکومت نابودی کی جانب بڑھ رہی ہے اور اگر اس فیصلے پرعمل درآمد کیا گیا تو آل سعود حکومت کے خاتمے کی الٹی گنتی بھی شروع ہوجائے گی -


خلیج فارس ریسرچ سینٹرکے سربراہ نے اس بات پرزوردیتے ہوئے کہ سعودی عدالتیں کسی بھی عالمی معیارپرپوری نہیں اترتیں کہا کہ سعودی حکومت نےعدالتی نظام کو چند مخصوص لوگوں کے ہی سپرد کررکھا ہے اور سعودی عدالتوں کی کارکردگی بہت ہی ابتدائی اور فرسودہ نوعیت کی ہے -


دوسری جانب عراقی پارلیمنٹ میں نیشنل الائنس کے ایک رکن صالح الحسناوی کا کہناہے کہ سعودی عرب ایک ایسا ملک ہے جہاں انسانی حقوق کا کوئی مطلب نہیں ہوتا اور آیت اللہ شیخ باقر نمر کی سزائے موت کا فیصلہ سیاسی اور مسلکی بنیادوں پر سنایا گیا ہے -


عراقی رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ شیخ باقر نمر کی سزائے موت کا فیصلہ آزادی اظہاررائے کے حق میں بلند ہونےوالی ہرسچی شرافتمندانہ اور حریت پسندانہ آوازکو دبا دینے کےمترادف ہے -

ٹیگس