بنگلہ دیش: پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں
Jan ۲۷, ۲۰۱۷ ۰۹:۲۲ Asia/Tehran
بنگلہ دیشی دارالحکومت ڈھاکا میں کوئلے سے چلنے والے بجلی گھر کے خلاف احتجاج کے دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں جس میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ،پولیس نے مظاہرین کے خلاف ربڑ کی گولیاں بھی فائر کیں۔
بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں جمعرات کو اس وقت مظاہرین اور پولیس کے مابین جھڑپوں کا آغاز ہو گیا جب پولیس نے ان مظاہرہن کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا۔ یہ سینکڑوں مظاہرین بڑے پیمانے پر کوئلے سے چلنے والے ایک بجلی گھر کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ اس پاور پلانٹ کی وجہ سے دنیا کا سب سے بڑا مینگروو جنگل تباہ ہو جائے گا۔ پولیس نے مظاہرین کے خلاف ربڑ کی گولیاں بھی فائر کیں۔