Oct ۲۱, ۲۰۱۵ ۱۸:۴۱ Asia/Tehran
  • پاکستان کا افغانستان گندم بھیجنے کا اعلان
    پاکستان کا افغانستان گندم بھیجنے کا اعلان

پاکستان، افغانستان کے شہر قندوز کے شہریوں کے لیے گندم ارسال کرے گا۔

افغان میڈیا کے مطابق پاکستان نے قندوز شہر کے لوگوں کے لیے بڑی مقدار میں گندم بھیجنے کا اعلان کیا ہے جس کا افغانستان کی جانب سے خیر مقدم کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب پاکستان کے ایوان وزیراعظم کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے دفتر خارجہ کو افغانستان کے شہر قندوز کے لیے گندم ارسال کرنے کے انتظامات کی ہدایت کردی ہے۔
قندوزشہر پر گزشتہ دنوں طالبان نے قبضہ کرلیا تھا تاہم افغان سیکورٹی فورس نے شدید لڑائی کے بعد انہیں شہر سے باہر نکلنے پر مجبور کردیا۔

افغان فوج اور طالبان کے درمیان کئی دن تک جاری رہنے والی جھڑپوں کے نتیجے میں قندوز شہر میں غذائی اشیا کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔ پاکستان نے خیر سگالی کے جذبے تحت قندوز کے لئے گندم بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے تعلقات میں اکثر اتار چڑھاؤ آتا رہتا ہے اور دونوں ممالک ایک دوسرے پر طالبان کو پناہ دینے کا الزام لگاتے رہتے ہیں۔

ٹیگس