پاکستان اور افغانستان میں آنے والے زلزلے میں مرنے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ
پاکستان اور افغانستان میں آنے والے شدید زلزلے میں جاں بحق ہونےوالوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے -
پاکستان اور افغانستان سے موصولہ خبروں میں کہا گیا ہے کہ امدادی کارروائیوں میں تیزی آگئی ہے تاہم مرنےوالوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوتا جارہا ہے - پاکستان اور افغانستان میں مجموعی طور پر مرنےوالوں کی تعداد تین سو گیارہ ہوگئی ہے جن میں دو سو سینتیس پاکستان میں اور چوہتر افراد افغانستان میں جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں بھی زلزلےکےشدید جھٹکے محسوس کئے گئےاور وہاں بھی متعددافراد کے جاں بحق اورزخمی ہونےکی اطلاعات ہیں -
پاکستان کے ڈیزاسٹرمنیجمنٹ کے سربراہ نے کہا ہے کہ اس زلزلے میں سیکڑوں افراد زخمی ہوئے ہیں - پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں بہت سے لوگوں کی حالت تشویشناک ہے اس لئے مرنےوالوں کی تعداد میں اضافہ بھی ہوسکتاہے - پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ امدادی کاموں میں پاکستانی فوج اور مختلف ادارے حصہ لے رہے ہیں جبکہ مواصلاتی نظام کو بحال کرنے کی کوشش کی جارہی ہے-
پاکستان اور افغانستان میں ہزاروں افراد نے رات کھلے آسمان کےنیچے گذاری - آنےوالے شدید زلزلے میں جاں بحق ہونےوالوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے -