Nov ۱۷, ۲۰۱۵ ۲۱:۲۲ Asia/Tehran
  • پاکستان اور ازبکستان میں تعاون کے متعدد سمجھوتوں پر دستخط
    پاکستان اور ازبکستان میں تعاون کے متعدد سمجھوتوں پر دستخط

پاکستان اور ازبکستان نے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کی غرض متعدد متعدد سمجھوتوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے ہیں۔

دستخط کی تقریب تاشقند میں ازبکستان کے کےایوان صدر میں منعقد ہوئی جس میں پاکستان کے وزیراعظم اور ازبکستان کے صدر اسلام کریموف بھی موجود تھے۔
دو طرفہ معاہدوں پر دستخط کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف اور ازبکستان کے صدر اسلام کریموف نے باہمی تعلقات کی موجودہ سطح پر اطمینان کا اظہار کیا۔

دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے مواقعوں پر بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔
ایک معاہدے کے تحت پاکستان کی ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور ازبکستان کی وزارت خزانہ اور امور سرمایہ کاری باہمی تجارت کے فروغ کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ قریبی تعاون کریں گے۔

پاکستان اور ازبکستان نے ایک پروٹوکول پر بھی دستخط کیے جس کے تحت دہرے ٹیکس سے بچنے کے لیے بین الحکومتی مکینزم قائم کیا جائے گا۔
قابل ذکر ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم اعلی رتبہ سیاسی اور اقتصادی وفد کے ہمراہ منگل کے روز ازبکستان پہنچے تھے۔ ان کے دورے کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات اورمشترکہ سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔


ٹیگس