Dec ۱۱, ۲۰۱۵ ۱۱:۳۰ Asia/Tehran
  • پاکستان:نکالے جانے والے چھے پناہ گزینوں کی برطانیہ واپسی
    پاکستان:نکالے جانے والے چھے پناہ گزینوں کی برطانیہ واپسی

پاکستان نے ان چھے پناہ گزینوں کو برطانیہ واپس بھیج دیا جنھیں لندن کی حکومت نے اپنے ملک سے نکال دیا تھا۔

پاکستان کے محکمۂ پولیس تحقیقات کے سربراہ انعام غنی نے اسلام آباد میں کہا ہے کہ پاکستان کے ان بیالیس پناہ گزینوں میں سے چھے پناہ گزینوں کو، کہ جنھیں برطانیہ کی جانب سے ایک طیارے کے ذریعے راولپنڈی کے بے نظیر ایرپورٹ منتقل کردیا گیا تھا، قانونی دستاویزات نہ ہونے کی بناء پر وزارت داخلہ کے حکم سے واپس برطانیہ روانہ کردیا گیا۔

واضح رہے کہ پاکستان کی حکومت نے اس سے قبل یونان سے بھیجے جانے والے تیس پاکستانی پناہ گزینوں کو بھی قانونی دستاویزات کے فقدان کی بناء پر واپس یونان بھیج دیا تھا۔

پاکستان کے وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان نے یورپی یونین کے حکام کے ساتھ ملاقات میں اس بات پر تاکید کی تھی کہ ان کا ملک قانونی دستاویزات کے بغیر پناہ گزینوں کو قبول نہیں کرے گا اور یورپی ملکوں کو چاہئے کہ قانونی دستاویزات کے بغیر پناہ گزینوں کو پاکستان بھیجنے سے گریز کرے۔

ٹیگس