Dec ۳۰, ۲۰۱۵ ۱۱:۲۴ Asia/Tehran
  • نوازشریف نے ملک میں جمہوری حکومت ہونے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں آئین کے تحت آگے بڑھنا ہے اور یہی سب کے مفاد میں ہے-
    نوازشریف نے ملک میں جمہوری حکومت ہونے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں آئین کے تحت آگے بڑھنا ہے اور یہی سب کے مفاد میں ہے-

پاکستان کے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی آپریشن جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے-

پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف سے وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے ملاقات میں کراچی میں آپریشن جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے- ملاقات کے دوران نوازشریف نے ملک میں جمہوری حکومت ہونے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں آئین کے تحت آگے بڑھنا ہے اور یہی سب کے مفاد میں ہے-

رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ سندھ کی ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی تاہم اس موقع پر وزیر اعلی سندھ نے پاکستانی وزیراعظم سے صوبائی معاملات میں وفاق کی مداخلت بند کرنے کا مطالبہ کیا -

وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم سے وفاق کی مداخلت کا شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ وفاق کی مداخلت صوبائی خود مختاری کے خلاف ہے- قائم علی شاہ نے کہا کہ کراچی آپریشن جاری رکھنے پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔

اس دوران سندھ میں رینجرز کے اختیارات اور آپریشن کے لئے صوبے کو نو ارب روپے کی ادائیگی پر بھی گفتگو کی گئی- اطلاعات کے مطابق پاکستان کی وفاقی اور سندھ کی صوبائی حکومت نے کراچی میں امن و امان کی بحالی کے لئے مل کر چلنے کا فیصلہ بھی کیا-

ٹیگس