سعودی عرب کی فوجی مشقوں میں پاکستان کی شرکت کی تصدیق
پاکستان نے سعودی عرب کی فوجی مشقوں میں اپنی شرکت کی تصدیق کی ہے-
ارنا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی وزارت خارجہ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان قریبی اور دوستانہ تعلقات قائم ہیں اور دونوں ملکوں کے باہمی معاہدے کے تحت، سعودی عرب میں کثیرالملکی فوجی مشقوں میں وہ شریک ہے۔
اس بیان میں آیا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعاون گزشتہ کئی دہائیوں پر محیط ہے جب کہ دونوں ممالک دفاعی شعبے میں کئی دہائیوں سے ایک دوسرے سے تعاون کررہے ہیں اور دونوں ملکوں کے تربیت دینے والے افسران، ایک دوسرے کے ملک میں آتے جاتے ہیں۔
اسلام آباد سے جاری اس بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان، سعودی عرب میں نام نہاد انسداد دہشت گردی سے متعلق کثیر الملکی فوجی مشقوں میں شریک ہے جب کہ باہمی معاہدے کے تحت، پاکستان کا ایک چھوٹا دفاعی دستہ سعودی عرب میں تعینات رہتا ہے-
واضح رہے کہ سعودی عرب کی نیوز ایجنسی نے اتوار کو دعوی کیا تھا کہ پاکستان سمیت ریاض کے بیس اتحادی ممالک، مشرق وسطیٰ کی تاریخ کی سب سے بڑی اور اہم فوجی مشقوں میں شرکت کر رہے ہیں-