Feb ۱۹, ۲۰۱۶ ۲۰:۴۷ Asia/Tehran
  • پاکستان اور ہندوستان کے وزرائے اعظم کے درمیان واشنگٹن میں ملاقات کا امکان

پاکستان اور ہندوستان کے وزرائے اعظم کے درمیان واشنگٹن میں ملاقات کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

پاکستانی اخبار ڈان نے ایک سینئرسفارت کار کے حوالے سے خبردی ہے کہ پاکستان اور ہندوستان کے وزرائے اعظم نے واشگنٹن کا دورہ کرنے کے لئے امریکی صدر باراک اوباما کی دعوت قبول کرلی ہے اور واشنگٹن میں دونوں ملکوں کے وزرائے اعظم ملاقات کرسکتے ہیں -

امریکی صدر اوباما نے اکتیس مارچ سے یکم اپریل تک ہونے والے نیوکلیئر اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے جسے پاکستا ن اور ہندوستان کے وزرائے اعظم نے قبول کرلیا ہے-

ایک سینئر سفارتی عہدیدار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ پاکستان اور ہندوستان کے وزرائے اعظم کی ملاقات کے بہت زیادہ امکانات ہیں - امریکی صدر باراک اوباما نے پہلی بار دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کو نیوکلیئر اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے -

ٹیگس