پاکستان چین مشترکہ فضائی مشقوں کا آغاز
Apr ۰۹, ۲۰۱۶ ۲۰:۵۰ Asia/Tehran
پاکستان اور چین کی فضائیہ کی مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز ہو گیاہے ۔
چین کی فضائیہ کے ترجمان شن جنکو نے کہا ہے کہ مشترکہ فضائی مشقوں "شاہین فائیو " کا مقصد دونوں ملکوں کی افواج کے آپریشن تعلقات کو مضبوط بنانا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پاک چین فضائیہ کی مشترکہ مشقیں شاہین فائیو، تیس اپریل تک جاری رہیں گی۔
شن جنکو کا کہنا تھا کہ چینی ایئر فورس، خطے میں تمام ممالک کے ساتھ تعاون اور مذاکرات کو فروغ دینا چاہتی ہے۔
چین اور پاکستان کے تعلقات انتہائی دوستانہ ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان زبردست دفاعی تعاون بھی جاری ہے۔
چین پاکستان کی دفاعی ضرورتیں پوری کرنے والا سب سے بڑا ملک شمار ہوتا ہے۔ دونوں ممالک مشترکہ طور پر جے ایف سترہ لڑاکا طیارے بھی تیار کر رہے ہیں۔