پاکستان و چین کی مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز
Apr ۱۰, ۲۰۱۶ ۱۳:۱۰ Asia/Tehran
پاکستان اور چین کی فضائیہ کی مشترکہ فوجی مشقیں شروع ہو گئی ہیں-
چین کی فضائیہ کے ترجمان شین جینکو نے کہا ہے کہ شاہین پانچ نامی مشترکہ فوجی مشقوں کا مقصد دونوں ملکوں کے فوجی آپریشن کے حوالے سے تعلقات کو مضبوط بنانا ہے-
انھوں نے کہا کہ پاک - چین فضائیہ کی مشترکہ فوجی مشقیں شاہین پانچ تیس اپریل تک جاری رہیں گی-
چینی فضائیہ کے ترجمان شین جینکو کا کہنا تھا کہ چینی ایئرفورس،علاقے میں تمام ملکوں کے ساتھ تعاون اور گفتگو کو بڑھانا چاہتی ہے-
چین اور پاکستان کے تعلقات نہایت دوستانہ ہیں اور دونوں ملکوں کے درمیان زبردست فوجی تعاون بھی جاری ہے-
چین ، پاکستان کی دفاعی ضرورتوں کو پورا کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے- دونوں ملک مشترکہ طریقے سے ایف سترہ جنگی طیارے بھی تیار کر چکے ہیں-