نواز شریف کی جانب سے الزامات کی تردید
پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف نے قومی اسمبلی سے خطاب میں اپنے اوپر لگے ہوئے الزامات کی تردید کرتے ہوئے مخالفین کو اعتماد میں لینے کی کوشش کی۔ جبکہ مخالفین نے ان کے خطاب سے اپنے مطمئن نہ ہونے کا اعلان کیا۔
اپوزیشن کے لیڈر خورشید شاہ نے پاکستان کے وزیر اعظم کی تقریر کے بعد ایوان میں تقریر کرنے کے بجائے پارلیمنٹ سے باہر بولنے کو ترجیح دی اور وہ ایوان سے اٹھ کر چلے گئے۔
اس طرح اپوزیشن نے ایوان سے واک آوٹ کیا۔ ایوان سے باہر متحدہ اپوزیشن کے تمام اراکین کے لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ اگلا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
اعتزاز احسن نے وزیر اعظم کے لندن مین خریدے گئے فلیٹس پر سوال اٹھائے جبکہ عمران خان نے بھی وزیراعظم کی تقریر پر رد عمل ظاہر کیا۔ اپوزیشن کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے ان کے سات سوالوں کے جواب نہیں دیے، تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود نے بھی اسی مؤقف کا اظہار کیا۔ جبکہ دانیال عزیز نے کہا کہ وزیر اعظم نے اپوزیشن کے تمام سوالوں کے جواب دیے دیے۔