سارک کے وزرائے خزانہ کے اجلاس سے پاکستانی وزیر اعظم کا خطاب
Aug ۲۶, ۲۰۱۶ ۱۹:۴۹ Asia/Tehran
پاکستان کے وزیر اعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ سارک ممالک گذشتہ تیس برسوں سے خطے میں اقتصادی ترقی کے لئے پرعزم ہیں اور یہ تنظیم، خطے میں قیام امن کے لئے اہم کردار ادا کر رہی ہے۔
اسلام آباد میں سارک کے رکن ملکوں کے وزرائے خزانہ کے اجلاس کے دوسرے روز کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان نواز شریف نے اجلاس کے شرکاء کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ سارک، خطے میں سیاسی اور معاشی استحکام کے لئے کوشاں ہے- انہوں نے کہا ہمیں امید ہے کہ سارک کے ممالک جنوبی ایشیا اکنامک یونین کو ایک حقیقت بنائیں گے- نوازشریف نے کہا کہ خطے کے ممالک کے پاس بیش بہا خزانے اور وسائل ہیں جن کا بہتر استعمال کر کے خطے کے عوام کو امن، ترقی اور خوشحالی کے مواقع فراہم کئے جا سکتے ہیں-