Oct ۲۸, ۲۰۱۶ ۰۹:۵۸ Asia/Tehran
  • جیسے کو تیسا، پاکستان نے بھی ہندوستانی سفارتکار کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا

پاکستان نے اسلام آباد میں متعین ایک ہندوستانی سفارت کار سرجیت سنگھ کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔

روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے دفتر خارجہ نے جمعرات کے روز ہندوستانی سفارت کار سرجیت سنگھ کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیتے ہوئے انھیں اڑتالیس گھنٹے میں ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔

اس سے قبل ہندوستان نے بھی جمعرات کے روز نئی دہلی میں متعین پاکستان کے سفارت کار محمود اختر پر جاسوسی کرنے کاالزام لگایا اور انھیں ناپسندیدہ شخصیات قرار دے کر اڑتالیس گھنٹے میں ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند مہینوں سے پاکستان اور ہندوستان کے تعلقات میں کشیدگی پائی جاتی ہے اور کشمیر کنٹرول لائن پر بھی دونوں ملکوں کے درمیان جھڑپیں ہو چکی ہیں اور دونوں ملک کنٹرول لائن پر ایک دوسرے پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام لگاتے ہیں۔

ٹیگس