Dec ۰۸, ۲۰۱۶ ۰۹:۰۲ Asia/Tehran
  • کالعدم لشکرجھنگوی کے چار دہشتگرد ہلاک

کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی رپورٹ کے مطابق کل رات شیخوپورہ میں کالعدم لشکرجھنگوی کے چار دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہےکہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم لشکرجھنگوی سے ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے شیخوپورہ میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی اور دہشت گردوں نے ان پر فائرنگ شروع کردی جس میں چار دہشت گرد ہلاک جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں چار دہشت گرد رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا تے ہوئے فرارہو گئے ۔ان کا کہنا تھا کہ فرار ہونے والے دہشت گردوں کی پناہ گاہ سے تین کلو بارودی مواد، ڈیٹو نیٹرز، جدید ڈیوائسزاوراسلحہ برآمد کیا گیاہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کے مختلف علاقوں میں کالعدم تکفیری گروہ لشکرجھنگوی کافی عرصے سے اس ملک کے عوام ،سکیورٹی فورسزاور اہم مذھبی شخصیات کے خلاف دہشتگردانہ کارروائیوں میں مصروف ہے اور اسی وجہ سے اس ملک کی سیاسی و مذھبی جماعتوں کے رہنماوں نے حکومت سے کالعدم تکفیری گروہوں کے خلاف بھر پور کارروائی کرنے کا مطالبہ کیاہے۔

 

ٹیگس