اسلام انتہا پسندی اور دہشتگردی کے خلاف
Jan ۲۶, ۲۰۱۷ ۰۹:۱۲ Asia/Tehran
پاکستان کے زیرانتظام کشمیرکے صدر نے کہا ہےکہ رابطہ عالم اسلامی دنیا بھر کے مسلمانوں کی ترقی، خوشحالی کے لئے سر گرم عمل ہے۔
پاکستان کے زیرانتظام کشمیرکے صدر سردار مسعود خان نے کل ایک مقامی ہوٹل میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام کا انتہا پسندی اور دہشتگردی سے کوئی تعلق نہیں۔ اسلام شدت پسندی کی کسی بھی قسم اور جہت کی حمایت نہیں کرتا۔ ہمیں باہمی اختلافات کو ختم کرکے اسلام کے ترقی پسند اور روشن خیال پہلوئوں کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے اس لئے کہ اس وقت دنیا بھر میں مسلمان مصائب کا شکار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر میں اس وقت مثالی فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور امن ہےاورتمام مسالک کے لوگ ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں۔