Jan ۲۸, ۲۰۱۷ ۱۱:۳۹ Asia/Tehran
  • پاکستان: لشکر جھنگوی کےتین دہشتگرد گرفتار

کالعدم دہشتگرد تکفیری گروہ لشکر جھنگوی سے تعلق رکھنے والے تین دہشتگردوں کو گرفتارکرلیا گیا۔

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہرگوجرانوالہ میں انسداد دہشتگردی فورس نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم دہشتگرد تکفیری گروہ لشکر جھنگوی سے تعلق رکھنے والے تین دہشتگردوں رضوان،واجد اور ارمغان کو گرفتارکرلیا۔ دہشتگردوں کے قبضے سےایک ہزار تین سو ستر کیلوگرام بارودی مواد اور تین دستی بم برآمد ہوئے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشتگرد گوجرانوالہ میں حساس مقامات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

حکام نے تفتیش کیلئے تینوں دہشتگردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

دہشتگرد تکفیری گروہ لشکر جھنگوی پاکستان میں شیعہ مسلمانوں اور سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کی کارروائیوں میں ملوث ہونے کے ساتھ ساتھ فرقہ واریت پھیلانے اور مسلمانوں کے مابین اختلافات پیدا کرنے میں پیش پیش ہے۔

 

ٹیگس