Jan ۳۰, ۲۰۱۷ ۰۸:۳۶ Asia/Tehran
  • پاک ترک اسکول ملازمین کا ترکی جانے سے انکار

فتح اللہ گولن کی پاک ترک اسکولز آرگنائزیشن کے ملازمین نے ترکی واپس جانے سے انکار کردیا ہے ۔

فتح اللہ گولن کی پاک ترک اسکولز آرگنائزیشن کے ملازمین نے ترکی واپس جانے سے انکار کردیا ہے، ملازمین نے سیاسی پناہ کے لیے یواین ایچ سی آرسے رابطہ کرلیا ہے۔

یواین ایچ سی آرکی طرف سے 350 ملازمین اوران کے اہلخانہ کوپناہ کیلیے وضع کردہ فارم بھی فراہم کردیے گئے ہیں جبکہ وزارت داخلہ نے معاملہ وزیراعظم کی سطح پراٹھانے کا فیصلہ کیاہے اوراس کیلیے جلد وزارت خارجہ سے رابطہ کیا جائے گا تاکہ اس تمام صورتحال سے نمٹنے کیلیے لائحہ عمل بنایا جاسکے۔

یاد رہے کہ حکومت نے نومبرمیں ترک صدرطیب اردوغان کے دورہ سے قبل ویزوں کی مدت پوری ہونے پر 3 روز میں ملازمین کوملک چھوڑنے کے احکام جاری کیے تھے جس میں سے اب تک صرف 40 ملازمین اوران کے اہلخانہ واپس روانہ ہوئے ہیں جبکہ350 افراد نے واپس جانے کے لیے ملک چھوڑنے سے متعلق احکام پر عملدرآمد کرنے سے انکارکردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے پاک ترک اسکولز آرگنائزیشن کے ملازمین کی طرف سے حکم عدولی کاسخت نوٹس لیتے ہوئے معاملہ کواعلیٰ سطح پراٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

ٹیگس