Feb ۱۴, ۲۰۱۷ ۰۹:۳۰ Asia/Tehran
  • کویٹہ میں دھماکہ 13 افراد ہلاک و زخمی

سریاب پل کے قریب بم ناکارہ بناتے ہوئے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوگئے۔

کوئٹہ میں سریاب پل کے قریب تخریب کاری کے لیے بم نصب کیا گیا تھا کہ اس دوران ایک شہری نے یہ دیکھ کر پولیس اور ایف سی کو اطلاع دی جس کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں کی بھاری نفری اور بم ڈسپوزل اسکواڈ موقع پر پہنچ  گیا۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ کا اہلکار بم ناکارہ بنارہا تھا کہ اس دوران زور داردھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار جاں بحق اور 12 افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

 دھماکے کی آواز سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا جب کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا۔

دوسری جانب وزیراعظم نوازشریف، وزیراعلی بلوچستان ثناءاللہ زہری اوراس ملک کی سیاسی اور مذھبتی جماعتوں نے کوئٹہ دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے غم زدہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کی ہے۔

 

ٹیگس