Feb ۲۴, ۲۰۱۷ ۱۱:۵۱ Asia/Tehran
  • سی پیک کے خلاف مغربی دنیا کی سازش

پاکستان کےوزیراعظم نے کہا ہے کہ سی پیک پر مغربی دنیا کی سازش نظرآ رہی ہے۔

پاکستان کےوزیراعظم  نواز شریف نےانقرہ میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ سی پیک پر مغربی دنیا کی سازش نظر آرہی ہے جبکہ ہمارے خطے کی بھی کچھ طاقتیں سی پیک کو اچھا نہیں سمجھتیں۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک سے ترکی سمیت وسطی ایشیائی ممالک کو بھی فائدہ ہوگا اور اس حوالے سے ترک قیادت سے بھی بات ہوئی ہے۔

پاکستان کےوزیراعظم کا کہنا تھا کہ ترک صدر کے ساتھ داعش، معاشی تعاون اور افغانستان پر بات ہوئی۔

دہشت گردی کے خلاف جنگ سے متعلق نواز شریف نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف ہماراعزم پختہ ہے اس لئے ہماری یہ جنگ ضرور نتیجہ خیزثابت ہو گی، ہم خطے کو دہشت گردی سے پاک کرنا چاہتے ہیں، پشاور کابل موٹروے بنا کر افغانستان میں استحکام لانا چاہتے ہیں، پشاور جلال آباد ہائی وے 75 فیصد بنا چکے ہیں۔

 

ٹیگس