May ۱۴, ۲۰۱۷ ۰۸:۲۹ Asia/Tehran
  • ایل او سی پرپاک ہند فائرنگ پراحتجاج

پاکستان نے ہندوستانی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کرکے ایل او سی پر ہندوستانی فوج کی فائرنگ کے خلاف شدید احتجاج کیا۔

پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا کے مطابق پاکستان نے ہندوستان کے ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کیا اور لائن آف کنٹرول پر ہندوستانی فوج کی فائرنگ کے خلاف شدید احتجاج ریکارڈ کروایا جب کہ  اس سلسلے میں ہندوستانی ڈپٹی ہائی کمشنر کو احتجاجی مراسلہ بھی دیا گیا۔ پاکستان کا کہنا ہے کہ لائن آف کٹرول پر گزشتہ 3 روز سے مسلسل مقامی آبادی پر فائرنگ اور گولہ باری کی جارہی ہے جس کے نتیجے میں 5 شہری زخمی ہوگئے زخمی ہونے والوں میں 2 خواتین بھی شامل ہیں۔ جبکہ ہندوستان کا کہنا ہے کہ راجوری کے نوشھرا سیکٹر میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے 2 ہندوستانی شہری ہلاک اور 3 زخمی  ہوگئے ہیں۔ سرحد پر فائرنگ کی وجہ سے ہندوستان نے تمام اسکول بند کئے اوراسپتالوں میں ڈاکٹروں کی چھٹیاں منسوخ کر دیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ہندوستان ایک دوسرے پر لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہیں۔

ٹیگس