May ۱۴, ۲۰۱۷ ۱۴:۱۰ Asia/Tehran
  • دہشت گردی کے خاتمے کے لئے ترقیاتی منصوبے ضروری

پاکستان کا کہنا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ سرحدوں کا پابند نہیں اور اس منصوبے سے خطے کے تمام ممالک مستفید ہو سکتے ہیں۔

چین میں بیلٹ اینڈ روڈ فورم سے خطاب کے دوران پاکستان کے وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ ون بیلٹ ون روڈ منصوبے سے بین البراعظمی تعاون کا نیا دور شروع ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ون بیلٹ ون روڈ منصوبہ تین براعظموں کو ملا رہا ہے، منصوبے سے ایشیا، افریقا اور یورپ کو آپس میں ایک دوسرے سے ملانے میں مدد ملے گی اوراس منصوبے سے دنیا کے 65 ممالک مستفید ہوسکتے ہیں۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ اس میگا پراجیکٹ کے تحت منصوبے نہ صرف غربت کے خاتمہ کا باعث بنیں گے بلکہ ان منصوبوں سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے میں بھی مدد ملے گی۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں آپس کے تنازعات کو جنم دینے کے بجائے تعاون کو فروغ دینا چاہیے جب کہ یہ فورم رکن ممالک کو ایک دوسرے کے قریب لانے کا بہترین موقع  ہے۔ پاکستان کے وزیراعظم نے کہا کہ سی پیک ون بیلٹ ون روڈ منصوبے کا سب سے اہم حصہ ہے، پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ سرحدوں کا پابند نہیں ہے، یہ منصوبہ تمام ممالک کے لئے کھلا ہے اور اس سے خطے کے تمام ممالک مستفید ہوسکتے ہیں۔

ٹیگس