Jun ۰۵, ۲۰۱۷ ۱۲:۵۱ Asia/Tehran
  • شیعہ مسلمانوں کی ٹارگٹ کلنگ کی مذمت

مجلس وحدت مسلمین نے پاکستان کے شہر کویٹہ میں شیعہ مسلمانوں کی ٹارگٹ کلنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

کویٹہ شہر کے امام جمعہ اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ سید ہاشم موسوی نے کویٹہ میں شیعہ مسلمانوں کی ٹارگٹ کلنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسلام دشمن دہشتگرد مسلمانوں کے اتحاد کو پارہ پارہ کرنے کیلئے اس قسم کی گھناونی کارروائیاں کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان اپنے اتحاد اور بھائی چارے سے دشمنوں کی اس قسم کی سازشوں کو ناکام بنا دیں گے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ تکفیری دہشتگردوں کے خن خلاف پورے پاکستان کارروائی کی جائے تاکہ اس قسم کے واقفعات کی روک تھام ہو سکے۔

واضح رہے کہ کل صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں درندہ صفت تکفیری دہشتگردگروہ لشکری جھنگوی کے دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے دو شیعہ مسلمانوں کو شہید کر دیا۔ دہشتگردوں نے موٹر سائیکل پر سوار دو افراد کو اس وقت نشانہ بنایا، جب وہ اسپنی روڈ پر بروری سے علمدار روڈ کی جانب سفر کر رہے تھے۔ واقعہ میں ایک مرد اور ایک خاتون کو فائرنگ کرکے موقع پر ہی شہید کر دیا گیا۔ گذشتہ چند مہینے کے وقفے کے بعد ایک مرتبہ پھر کویٹہ میں تکفیری دہشتگردوں نے شیعہ مسلمانوں‌ کو نشانہ بنایا ہے۔ یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ نہیں اس روڈ پر پہلے بھی دہشت گردی کے واقعات ہوچکے ہیں اور آج تک کو‎ئی بھی دہشتگرد ٹارگٹ کلر گرفتار نہیں ہوا ہے۔

ٹیگس