Jun ۱۲, ۲۰۱۷ ۱۳:۴۱ Asia/Tehran
  • کنٹرول لائن پرفائرنگ، 2 ہلاک 3 زخمی

ہندوستانی اور پاکستانی فورسز کے درمیان کنٹرول لائن پرفائرنگ سے دو افراد ہلاک اور تین زخمی ہو گئے ہیں۔

پاکستانی فوج کے ترجمان ادارےآئی ایس پی آر کے مطابق ہندوستانی فوج نے جندروٹ اور تتہ پانی میں شہری آبادی پرمارٹر گولوں اور بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کی جس کے  نتیجے میں دو افراد ہلاک اور تین زخمی ہو گئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں 18 سالہ وقار یونس اور 19 سالہ اسد علی شامل ہیں جو بھابڑا گاﺅں کے رہائشی تھے جبکہ شہباز ، شمائلہ اور خفصہ شبیر زخمی ہیں جن کا تعلق چک رالی گاؤں سے ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ہندوستان ایک دوسرے پر کنٹرول لائن پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کرتے رہتے ہیں۔

ٹیگس