Jul ۰۵, ۲۰۱۷ ۲۱:۰۶ Asia/Tehran
  • ملک میں اقتصادی بدعنوانیوں کا خاتمہ قریب ہے، سراج، عمران

جماعت اسلامی پاکستان کے سربراہ نے کہا ہے کہ اگر وزیر اعظم اور ان کے اہل خانہ کا شفاف ٹرائل کیا جائے تو ملک سے اقتصادی بدعنوانیوں کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ ہو سکتا ہے۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق جماعت اسلامی پاکستان کے سربراہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں پاکستان کے وزیر اعظم اور حکمراں مسلم لیگ پر کڑی نکتہ چینی کی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور ان کے خاندان پر مالی بدعنوانیوں کا کیس اپنے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا ہے اور اگر وزیر اعظم کے خلاف فیصلہ حتمی ہو جاتا ہے تو پھر ملک میں مالی بدعنوانیوں کا خاتمہ ہو جائے گا۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں اقتصادی بدعنوانیوں کا جلد خاتمہ ہونے والا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اگر جے آئی ٹی کی تحقیقات کے نتیجے میں عدالت نواز شریف کو قصور وار قرار دیتی ہے تو انہیں وزارت عظمی کے عہدے سے محروم ہونا پڑ جائے گا۔

ٹیگس