Jul ۰۶, ۲۰۱۷ ۰۸:۵۱ Asia/Tehran
  • پاکستان، بیلسٹک میزائل نصر کا کامیاب تجربہ

پاکستان نے بیلسٹک میزائل ’’نصر‘‘ کا کامیاب تجربہ کیا ہے جو روایتی اور ایٹمی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت کا حامل ہے۔

فوج کے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستان نے زمین سے زمین پر کم فاصلے تک مار کرنے والے نئے نصر میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ یہ میزائل زمین میں 60 سے 70 کلو میٹر تک اپنے ہدف کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

پاکستان نے بیلسٹک میزائل ’’نصر‘‘ کا تجربہ ایک ایسے وقت میں کیا ہے کہ جب دو روز قبل ہی ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی نے اسرائیل کا دورہ کیا اور اسرائیل کے ساتھ تقریبا ایک ارب ڈالر مالیت کے ہتھیار خریدنے کا معاہدہ کیا۔

پاکستان کےآرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے میزائل لانچنگ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی دفاعی صلاحیت پڑوسی ملک سے امن کی ضمانت ہے، جنگ سے ہر قیمت پر بچنا چاہیے، ہماری دفاعی صلاحیت کا واحد مطلب یہ ہے کہ کوئی ہم سے جنگ کا خیال بھی دل میں نہ لائے، بات چیت کے ذریعے امن کے قیام کے لیے تمام حکومتی کوششوں کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔

ٹیگس