Jul ۱۴, ۲۰۱۷ ۱۰:۲۷ Asia/Tehran
  • نواز شریف پاکستان میں وزیراعظم دبئی میں ملازم

پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف پاکستان میں وزیراعظم ہیں جبکہ دبئی میں ملازم ہیں۔

موصولہ رپورٹوں کے مطابق جے آئی ٹی نے ایک دستاویز جمع کرائی ہے جس سے تصدیق ہوتی ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کوکیپیٹل FZE نے 6 اگست 2006 سے  20 اپریل 2014 تک بطور چیئرمین بورڈ ملازمت پر رکھا اور ان کی تنخواہ 10 ہزار متحدہ عرب اماراتی درہم تھی۔

متحدہ عرب امارات نے یہ معلومات جے آئی ٹی کے سوالات کے جواب میں دی ہیں۔ یہ مراسلہ شہاب سلطان میثمر نے جے آئی ٹی کو4 جولائی کولکھا۔ 2 فروری 2007 کو ملازمت کی شرائط میں تبدیلی کرتے ہوئے تنخواہ میں نظر ثانی کی گئی ہے۔

اس دستاویز پر نواز شریف کے دستخط بھی ہیں۔ اس ملازمت کی وجہ سے وزیراعظم 5 جولائی 2009ء سے 4 جون 2015ء تک دبئی میں کام اور رہائش رکھنے کے لئے اقامہ لینے کے قابل ہوئے۔

جے آئی ٹی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ متعلقہ اتھارٹی جبل علی فری زون نے یہ شواہد فراہم کیے ہیں۔

تحریک انصاف کے وکیل چودھری فیصل حسین نے کہا کہ وزیراعظم نے 2013ء کے عام انتخابات میں کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت یہ حقائق چھپائے تھے، اس لیے آرٹیکل  62 (1) (f) کے تحت نااہل ہوسکتے ہیں۔

ٹیگس