Aug ۲۱, ۲۰۱۷ ۰۷:۵۷ Asia/Tehran
  • مسلم لیگ (ن) کو اندرونی خلفشار لے ڈوبا: زرداری

پاکستان کے سابق صدر نے کہا ہےکہ (ن) لیگ کو اندرونی خلفشار اور رسہ کشی لے ڈوبی۔

بلاول ہاؤس لاہور میں پیپلز پارٹی کے رہنماؤں سے ہونے والی ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال اور پارٹی معاملات پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے ملکی معیشت تباہ کردی، کسان اور مزدور برباد ہو گئے، اپنی جیبیں بھرنے کے لیے مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ڈالر کی مصنوعی قلت پیدا کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے جمہوریت کو مضبوط اور نواز شریف نے کمزور کیا، ہم نے میثاق جمہوریت پر عمل کرتے ہوئے انہیں پرُامن اقتدار منتقل کیا۔

پاکستان کےسابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کو مقتدر بنانے کے بجائے نوازشریف خود اختیارات کا منبع بن گئے تھے اور اپنے اعمال کی وجہ سے ہی وہ اس انجام کو پہنچے ہیں۔

سابق صدر کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کو مقتدر بنانے کے بجائے نواز شریف خود اختیارات کا منبع بن گئے، میاں صاحب بادشاہ بن گئے، وزرا، ایم این ایز اور ایم پی ایز سے بھی نہیں ملتے تھے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ (ن) لیگ کے وزرا اور منتخب ارکان نواز شریف کے دور حکومت میں دربدر رہے جب کہ (ن) لیگ کو اندرونی خلفشار اور رسہ کشی لے ڈوبی۔

ٹیگس