Sep ۲۴, ۲۰۱۷ ۱۱:۲۶ Asia/Tehran
  • تکفیری دہشتگرد گروہ لشکر جھنگوی کے 3 دہشتگرد ہلاک

درابن کے قریب چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کر دیا تاہم پولیس کی جوابی کارروائی میں تین دہشت گرد مارے گئے۔

پاکستان سے موصولہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں تکفیری دہشتگرد گروہ لشکر جھنگوی کے دہشت گردوں نے چیک پوسٹ پر حملہ کیا تاہم پولیس کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔  واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ ڈی پی او ڈی آئی خان کے مطابق ہلاک والے دہشت گردوں کی شناخت وحید، مجید اور اقبال کے نام سے ہوئی ہے جس میں سے دہشتگرد اقبال کے سر کی قیمت 30 لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی ۔

دہشت گرد شیعہ مسلمانوں، فوج اورپولیس پر حملوں میں ملوث تھے۔ واضح رہے کہ پاکستان میں محرم کے مہینے میں تکفیری دہشتگرد عزاداری کی مجالس اور جلوسوں پر حملے کرتے رہے ہیں اور اب محرم کے شروع ہوتے ہی ایک بار پھر تکفیری دہشتگردوں کی سرگرمیاں شروع ہو گئیں ہیں۔

ٹیگس