Mar ۱۱, ۲۰۱۸ ۱۱:۵۶ Asia/Tehran
  • نواز شریف پر جوتوں کی بارش

پاکستان مسلم لیگ کے قائد نواز شریف پر جوتے سے ہونے والے حملے کے بعد انہوں نے اپنی تقریر مختصر کردی۔

پاکستان کے سابق اور برکنار ہونے والے وزیراعظم نواز شریف پر آج صبح جامعہ علمیہ نعیمیہ میں جوتے سے حملہ کیا گیا اور نواز شریف کے خلاف فلک شگاف نعرے لگائے گئے۔ بتایا جاتا ہے کہ جوتے سے حملہ کرنے والا نوجوان جامعہ علمیہ نعیمیہ کا طالب علم ہے۔ جوتے سے حملہ کرنے والے نوجوان پر تشدد کرنے کے بعد اسے پولیس کے حوالے کردیا گیا بتایا جاتا ہے کہ حملہ آور کے ایک دوسرے ساتھی کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

جوتے سےحملے کا شکار ہونے کے بعد نواز شریف بھی ان افراد کی لسٹ میں شامل ہوئے جن پر جوتوں سے حملہ کیا گیا ہے۔ اس لسٹ میں عراق کے سابق ڈکٹیٹر صدام، سابق امریکی صدر بش،سابق برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ کل سیالکوٹ میں ایک تقریب کے دوران پاکستان کے وزیر خارجہ خواجہ آصف پر ایک نوجوان نے سیاہی پھینک دی تھی جسے فوری طور پر گرفتار کرلیا گیا تھا۔ وفاقی وزیرِ خارجہ خواجہ آصف پر سیاہی پھینکنے والے نوجوان کا کہنا ہے کہ اس نے یہ قدم اس لئے اٹھایا کہ (ن) لیگ نے ختمِ نبوت (ص) سے متعلق ترمیم کی تھی۔

ٹیگس