Mar ۳۱, ۲۰۱۸ ۱۰:۱۶ Asia/Tehran
  • پاکستان میں دھماکہ، 3 سکیورٹی اہلکار ہلاک

ڈی آئی خان میں ڈی پی او کی گاڑی کے قریب ہونے والےدھماکے سے 3 سکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے۔

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے شہرڈیرہ اسماعیل خان میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کے قافلے کو بارودی مواد سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں اسکواڈ میں شامل 3 پولیس اہلکار ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے، حملے میں ڈی پی اومحفوظ رہے ۔

پولیس کے مطابق ڈی پی او ڈی آئی خان ڈاکٹر زاہداللہ کے قافلے کو تحصیل کلاچی سے ڈی آئی خان آتے ہوئے بارودی مواد سے نشانہ بنایا گیا۔

دھماکے سے اسکواڈ میں شامل ایک گاڑی متاثر ہوئی جبکہ 3پولیس اہلکار جاں بحق اور 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔

حملے میں ڈی پی اوزاہد اللہ محفوظ رہے، زخمی اہلکاروں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے کلاچی تحصیل اسپتال منتقل کیاگیا ہے۔

ٹیگس