May ۰۶, ۲۰۱۸ ۱۸:۲۶ Asia/Tehran
  • ڈیرہ اسماعیل خان میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ کی مذمت

مجلس وحدت مسلمین اور دیگر شیعہ تنظیموں نے کوئٹہ کے بعد ڈیرہ اسماعیل خان میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ کے پے در پے واقعات کی مذمت کی ہے۔

مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ناصرعباس شیرازی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے ڈیرہ اسماعیل خان میں تسلسل کے ساتھ شیعہ قتلِ عام خیبرپختون خوا حکومت کی ناکامی کا ثبوت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں شیعہ مسلمانوں پر جعلی مقدمات درج کئے جا رہے ہیں تو دوسری طرف ان کی نسل کشی بھی کی جا رہی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ہفتے کے روز موٹر سائیکل پر سوار دہشت گردوں نے ڈیرہ اسما‏عیل خان کے نواحی علاقے ماہڑہ میں معروف شیعہ زمیندار منظور عباس انصاری کی گاڑی پر فائرنگ کر دی تھی جس کے نتیجے میں وہ اپنے ایک ساتھی سمیت شہید ہو گئے تھے۔
واضح رہے کہ گزشتہ کئی سالوں سے کوئٹہ اور ڈی آئی خان میں شیعہ مسلمانوں کی ٹارگٹ کلنگ کا نہ تھمنے والا سلسلہ جاری ہے۔ شیعہ مسلمانوں کی جانب سے احتجاج اور مظاہروں کے باجود حکومت اور سیکورٹی ادارے ٹارگٹ کلنگ روکنے میں ناکام دکھائی دیتے ہیں۔

ٹیگس